ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دیوگوڑا پر یدی یورپا کا طنز، 7 سیٹ پر لڑ رہے ہیں اور بنناچاہتے ہیں وزیر اعظم

دیوگوڑا پر یدی یورپا کا طنز، 7 سیٹ پر لڑ رہے ہیں اور بنناچاہتے ہیں وزیر اعظم

Fri, 19 Apr 2019 22:36:48  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور :19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) حال ہی میں سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد اگر راہل گاندھی وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔ان کے اسی بیان پر طنز کستے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے کہا ہے کہ دیوگوڑا سات سیٹوں پر لڑ رہے ہیں لیکن خواب وزیر اعظم یا وزیر اعظم کے مشیر بننے کی رکھتے ہیں۔ایچ ڈی دیوگوڑا نے کہا تھاکہ مجھے اس بات کی فکر ہے کہ مودی پارلیمنٹ پہنچیں گے،میرے اندر اتنی ہمت ہے کہ میں یہ پی ایم کے سامنے یہ بات کہہ سکوں،مجھ میں ہمت ہے،اگر راہل گاندھی وزیر اعظم بنتے ہیں تو میں ان کے ساتھ بیٹھوں گا۔وزیر اعظم بننا ضروری نہیں ہے،میرا کوئی خواب نہیں ہے لیکن میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا۔ غور طلب ہے کہ ان کے بیٹے ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا تھا کہ اگر رضامندی ہوئی تو دیوگوڑا کو وزیر اعظم کے عہدہ کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔اب دیوگوڑا کے اسی بیان کا جواب دیتے ہوئے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے کہا ہے کہ وہ صرف سات سیٹوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں اورخواب وزیر اعظم یا وزیر اعظم کا مشیر بننے کی رکھتے ہیں۔غور طلب ہے کہ ایچ ڈی دیوگوڑا 1996 سے 1997 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی یس اتحاد کی حکومت ہے اور دیوگوڑا کے بیٹے ایچ ڈی کمارسوامی وزیر اعلی ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں بھی دونوں پارٹیاں ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔اس اتحاد میں ریاست کی 28 لوک سبھا سیٹوں میں سے 21 پر کانگریس اور سات پر جے ڈی ایس انتخابات لڑ رہی ہے۔ایچ ڈی دیوگوڑا اور ان کے دو پوتے بھی الیکشن میں اترے ہیں۔


Share: